علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم ایس،ایم فل، پی یچ ڈی کے داخلوں کی آخری تاریخ 20اگست مقرر

پیر 5 اگست 2024 17:01

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم ایس،ایم فل، پی یچ ڈی کے داخلوں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2024میں پیش کئے گئے بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ 20اگست مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، داخلہ صرف آن لائن موڈ کے تحت لیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بی ایس، ایم بی اے پروگرامز کے داخلے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے جبکہ ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے۔

انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری ہوچکا ہے۔ جاری شیڈول کے مطابق اِن پروگراموں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ 22تا 24اگست کو ہوں گے۔میٹرک، ایف اے، آئی کام کے داخلے 5ستمبر تک جاری رہیں گے۔ سمسٹر خزاں 2024کے دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے، اس مرحلے میں ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، ڈیڑھ،اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ، بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز اور پوسٹ گریجوٹ ڈپلومہ پروگرامز شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :