اسرائیل پر متوقع حملہ، سینئر ترین روسی سکیورٹی عہدیدار تہران پہنچ گئے

اسرائیل کو تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کا مضبوط جواب ملے گا، سپاہ پاسداران انقلاب

منگل 6 اگست 2024 14:59

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2024ء) روسی سلامتی کونسل کے سکریٹری سرگئی شوئیگو پیر کے روز ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے صدر مسعود پزشکیان سمیت ایران کے سینئر رہنماں سے بات چیت کی ہے۔ شوئیگو مئی میں سلامتی کونسل میں منتقل ہونے سے پہلے وزیر دفاع تھے۔ وہ ایران کی قومی سلامتی کے سربراہ اور چیف آف جنرل سٹاف سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو یوکرین پر روسی حملے کے آغاز سے ہی تہران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہا ہے اور اس کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ وسیع پیمانے پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ رائٹرز نے فروری میں اطلاع دی تھی کہ ایران نے روس کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی ایک بڑی تعداد فراہم کی ہے۔امریکہ نے جون میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایسا لگتا ہے کہ روس ایران کے ساتھ اپنے دفاعی تعاون کو مضبوط کر رہا ہے اور اسے ایران سے سینکڑوں حملہ آور ڈرون ملے ہیں جنہیں وہ یوکرین پر بمباری کے لیے استعمال کر رہا ہے تاہم ماسکو نے امریکی دعوے کی تردید کردی تھی۔