پیرس اولمپکس ، ارشد ندیم نے فائنل رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستانی کھلاڑی نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.59 میٹر تھرو کرکے فائنل رائونڈ میں جگہ بنائی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 6 اگست 2024 15:05

پیرس اولمپکس ، ارشد ندیم نے فائنل رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اگست 2024ء ) پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 86.59 میٹر تھرو کرکے فائنل رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ٹوکیو میں شاندار پانچویں پوزیشن کے بعد یہ ارشد ندیم کا مسلسل دوسرا اولمپک فائنل ہے۔ جیولین تھرو کا میڈل راؤنڈ 8 اگست کو کھیلا جائے گا۔ جیولین تھرو کے ایونٹ میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں۔

عالمی نمبر 5 ایڈیس میٹوشیویسیئس اور عالمی نمبر 6 اینڈرسن پیٹرس بھی اس گروپ میں شامل ہیں جب کہ اس سیریز میں 90 میٹر کی تھرو کرنے والے جرمنی کے میکس ڈینھنگ بھی گروپ بی کا حصہ ہیں ۔ فائنل راونڈ میں مجموعی 12 پلیئرز جگہ بنائیں گے، 84 میٹر کی تھرو کی تعداد 12 سے کم ہونے پر بہترین تھرو والے پلیئرز کوالیفائی کریں گے، جیولین تھرو مقابلوں میں 32 پلیئرز دو گروپس میں ایکشن میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی اُمید ارشد ندیم ہیں، پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر ایک کے بعد ایک ختم ہوچکا ہے۔