
معافی تلافی والے لوگ ہیں، ایک اور تحریری معذرت نامہ دینا چاہتا ہوں، فواد چوہدری
کیپٹن صفدر نے کیا کیا نہ دیا، میں نہیں کہتا کہ اسے بھی نوٹس دیں، آپ کا دل ہم پر زیادہ آتا ہے،مکالمہ
بدھ 7 اگست 2024 14:29

(جاری ہے)
سماعت کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ہم معافی تلافی والے لوگ ہیں، معذرت سے شروع کرنا چاہتا ہوں، میں ایک اور تحریری معذرت نامہ دینا چاہتا ہوں۔
ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ نے بھی نہیں سوچا تھا آگے کیا ہو گا، آپ معافی نامہ دے دیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کی پوسٹ پر یہ سب چلتا ہے، کیپٹن صفدر نے کیا کیا نہ دیا، میں نہیں کہتا کہ اسے بھی نوٹس دیں، آپ کا دل ہم پر زیادہ آتا ہے، آپ تگڑے ایکشن لیں ساکھ واپس آئے گی، آپ پی ٹی آئی کو 41 سیٹیں دے دیں۔ممبر کمیشن نے کہا کہ نشستیں پی ٹی ا?ئی کی بنیں گی تو ضرور دیں گے، چارج فریم کے لیے کیس رکھتے ہیں، آپ جواب جمع کرا دیجیے گا۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہائی کورٹ آرڈر چارج فریم سے متعلق ہے، تسلی سے پڑھ لیں، ہائی کورٹ آرڈر جیل ٹرائل اور چارج فریم معطل کرنے سے متعلق ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ چارج فریم اچھی خبر نہیں بنتی، آپ مزید کارروائی تک کیس ملتوی کر دیں۔ممبر کمیشن نے کہا کہ سیاستدان کا کام گالی دینا تھوڑی ہوتا ہے، آپ لوگوں کو دیکھ کر بہت آگے بڑھ جاتے ہیں، آپ اس وقت سخت جذباتی تھے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ، محکمہ موسمیات نے نئی وارننگ جاری کردی
-
کس نے عقل دی تھی کہ راوی کی زمین پر سوسائٹی بنالیں؟ میرا کروڑوں کا گھر تباہ ہوگیا، ڈاکٹر نبیہہ علی پھٹ پڑیں
-
دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب سے لاہور ڈوبنے کی افواہیں
-
پنجاب کو 4 دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا، 15 لاکھ افراد کی نقل مکانی
-
پارک ویو سوسائٹی کے کئی بلاک دریائے راوی کی زد میں آگئے، لوگ مہنگے گھر چھوڑ کر جانے پر مجبور
-
سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان، غیرقانونی تعمیرات پر کوئی معاوضہ نہیں
-
پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچادی، لاکھوں افراد کی نقل مکانی، لاہور میں پوش سوسائٹی بھی ڈوب گئی
-
دریائے راوی کا سیلابی پانی پارک ویو سوسائٹی میں داخل ہو گیا
-
جاز کا پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تمام نیٹ ورکس پر مفت کالز کی سہولت کا اعلان
-
پانی بہت تیزی سے آ رہا ہے، گھروں کو خالی کر دیں
-
سیلابی صورتحال انتہائی خطرناک ہے، پورے پنجاب میں ادارے کام کررہے ہیں
-
پنجاب حکومت مکمل ناکام ہو چکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.