کراچی میں ڈکیتوں نے آن لائن رائیڈرز کے روپ میں بھی وارداتیں شروع کردیں‘ڈاکو گرفتار

جمعرات 8 اگست 2024 12:17

کراچی میں ڈکیتوں نے آن لائن رائیڈرز کے روپ میں بھی وارداتیں شروع کردیں‘ڈاکو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2024ء) کراچی میں ڈکیتوں نے آن لائن رائیڈرز کے روپ میں بھی وارداتیں شروع کردیں۔کراچی میں آن لائن موٹرسائیکل رائیڈرز کے روپ میں ڈکیتیاں کرنے والے ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن کے علاقے سے پولیس نے آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر کے روپ میں وارداتیں کرنے والے ڈکیت کو گرفتار کرلیا، ڈاکو پولیس کی نظروں سے بچنے کے لیے موٹرسائیکل رائیڈر کے روپ میں شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا اور اس کے بعد اپنا اسلحہ بیگ میں چھپاکر موٹرسائیکل رائیڈرکا ہیلمٹ پہن لیتا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو امجد خان نے کار سوار شہری کو اسلحے کے زور پر واردات کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا، گرفتار ملزم نے مختلف علاقوں میں 25 سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔