کھیلوں کے فروغ سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ آزادی میراتھن کو کامیاب بنانے اور نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے بلاول علی اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعہ 9 اگست 2024 17:31

شیخوپورہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09اگست 2024 ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن صحت مند پنجاب اور پنجاب کو دنیا کی کھیلوں کا مرکز بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ بلاول علی کی سربراہی میں انٹرنیشنل ایتھلیٹ و کوچ عامر شہزاد اعوان کی زیر نگرانی 13 اگست 2024 کو شیخوپورہ شہر میں آزادی میراتھن کروانے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شیخوپورہ شہر کے بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ متحرک ہے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ بلاول علی نے اپنے دفتر میں انٹرنیشنل ایتھلیٹ و کوچ عامر شہزاد اعوان کے ہمراہ اردو پوائنٹ کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلیں بچوں کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کا بہتر مستقبل ان صحت مند نوجوانوں میں ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر پنجاب سے اولمپک 2028 اولمپک 2032 اور اولمپک 2036 کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ابھی سے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کر کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے ان کو تیار کیا جائے تاکہ پاکستان کا نام کھیلوں میں بھی بلند ہو۔