مظفر گڑھ، تیز رفتار مسافر وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی،10 مسافر زخمی

جمعہ 9 اگست 2024 19:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور کے مضافات میں ٹہڑی اڈہ کے مقام پر تیزرفتار مسافر وین ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے اطلاع ملنے پر فوراً جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ہونے والے 10 مسافروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رولر ہیلتھ سنٹر ہسپتال رنگ پور منتقل کر دیا ہے۔ حادثہ مسافر وین کی تیزرفتاری اور ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :