Live Updates

میر چنگیز خان جمالی کی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں،قادر بخش ابڑو

ہفتہ 10 اگست 2024 18:34

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2024ء) میر چنگیز خان جمالی کی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔آج بلوچستان میں پی پی پی کی حکومت ان کی کوشش اور مرحون منت ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو دھوکہ دینے والوں کو سزا ملنی چاہیے قادر بخش ابڑوتفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی لیبر کے ڈویڑنل صدر مزدور مستری یونین کے سابق صدر قادر بخش ابڑو اور ان کے دیگر لیبر کے ساتھیوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی جنرل سیکرٹری روزی خان کی خدمات قابل تعریف ہیں ان کی محنت کی بدولت بلوچستان میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی اور بلوچستان میں حکومت پیپلز پارٹی کی بنی ہے اس کے علاوہ ہر جگہ صوبے میں پیپلز پارٹی کامیابی سے بڑھ رہا ہے لیکن اس الیکشن میں پارٹی سے کافی پارٹی کے رہنماوں نے غداری کی جن کو سزا ملنا چاہیے لیکن پھر ایک ٹولہ سر گرم ہوکر صوبائی صدر کے خلاف اسلام آباد جا پہنچے لیکن ہم ان کے ساتھ نہیں ہم میر چنگیز خان جمالی کے ساتھ ہیں جنہوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات