جس طرح بچے روزانہ اسکول جاتے ہیں، ہم عدالت جاتے ہیں، حلیم عادل

پولیس صرف پی ٹی آئی کے لوگوں پر کیسز بنانے میں لگی ہے، شہر کراچی کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،صدر تحریک انصاف سندھ

ہفتہ 10 اگست 2024 19:59

جس طرح بچے روزانہ اسکول جاتے ہیں، ہم عدالت جاتے ہیں، حلیم عادل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جس طرح بچے روزانہ اسکول جاتے ہیں، ہم عدالت جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جھوٹے کیسز بنائے گئے، روزانہ کسی نہ کسی عدالت میں پیشی ہوتی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پولیس صرف پی ٹی آئی کے لوگوں پر کیسز بنانے میں لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کو ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔