لاہور،9مئی کے مقدمات میں صنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 10 اگست 2024 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2024ء) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید بڑی مشکل میں پھنس گئی اور عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔تفصیل کے مطابق لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں تھانہ شادمان حملے سمیت9مئی کے دیگرمقدمات پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے عدالت نے روبینہ جمیل کی حاضری معافی کی درخواست مستردکردی، جس کے بعد روبینہ جمیل حاضری معافی کی درخواست خارج ہو نے پرعدالت پہنچ گئی۔

عائشہ علی بھٹہ بھی حاضری معافی کی درخواست خارج ہونے پرپیش ہوئی تاہم پیش ہونے پرعدالت نے 2خواتین کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔عدالت نے کہا کہ ملزمان کے غیر حاضر ہونے سے ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :