سید مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کا ذمہ داران کے ہمراہ کڈنی ہل پارک کا دورہ

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جشن آزادی کی مرکزی تقریب کڈنی ہل پارک میں منعقد کی جائے گی

ہفتہ 10 اگست 2024 21:31

سید مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کا ذمہ داران کے ہمراہ کڈنی ہل پارک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما سید مصطفی کمال اور انیس قائمخانی نے یوم آزادی کی مرکزی تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں کراچی کے علاقے بہادرآباد میں واقع کڈنی ہل پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان ہمراہ مرکزی کمیٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف شعبہ جات کے تنظیمی ذمہ داران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت 14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلے میں مرکزی تقریب کڈنی ہل پارک میں منعقد کی جارہی ہے جس میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی، اس سلسلے میں کراچی بھر سے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اور عوام اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 14 اگست کو کڈنی ہل پارک آئیں گے، بعدازاں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما جشن آزادی کی تقریب کے شرکا سے خطاب فرمائیں گے۔