Live Updates

سیلاب سے بند کنچوغی کا راستہ بھاری مشینری کے ذریعے کھول دیا

ہفتہ 10 اگست 2024 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2024ء) رکن صوبائی اسمبلی مولانا نور اللہ نے سیلاب سے بند کنچوغی کا راستہ بھاری مشینری کے ذریعے کھول دیا جبکہ حالیہ سیلاب سے مزید بند راستوں کو جلد کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے مولانا نور نے ہفتہ کو جمعیت علماء اسلام کے اراکین کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے ایم پی اے مولانا نور اللہ کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر انہوں نے جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ضلعی افسران دن رات ایک کرکے بند راستوں کو فوری کھولنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات