ْملک کے دیگر شہریوں کی طرح سکھر میں بھی چودہ اگست کا جشن نہایت جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا

سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی درسگاہوں میں تقاریب و کا انعقاد ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں ، پاک افواج کیساتھ سرحدوں کی حفاظت کیلئے تجدعہد وفا

بدھ 14 اگست 2024 21:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2024ء) ملک کے دیگر شہریوں کی طرح سکھر میں بھی چودہ اگست کا جشن نہایت جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا ، سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی درسگاہوں میں تقاریب و سمینار کا انعقاد ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں ، پاک افواج کیساتھ سرحدوں کی حفاظت کیلئے تجدعہد وفا ، پاکستان بے شمار قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے بعد حاصل ہوا ہے ، شرکاء ریلی و تقریب سے مقررین کا خطاب ، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی77ویںسالگرہ کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی جشن آزادی(14اگست ) کا دن نہایت جوس و جذبے کیساتھ منایا گیا اور سکھر کی مذہبی ، سماجی ، و سیاسی جماعتوں سمیت مختلف این جی اوز کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئی اور تقریبات کا انعقاد ہوا ، سکھر میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب لب مہران واکنگ ٹریک پر پرچم کشائی تقریب کا انعقادکیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ تھے۔تقریب میں کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی،ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم راجہ دھاریجو،ڈی آئی جی پیر محمد شاہ،ایس ایس پی سکھر امجد شیخ سمیت مختلف محکموں کے افسران، سکھر چیمبر آف کامرس کے نمائندوں ، شہریوں اور طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی اورپرچم کشائی کی جبکہ اس موقع پر اسکول کے طلباء اور پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی تقریب کے دوران مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات نے مختلف ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے ، اسی طرح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹاؤن نثار احمد صدیقی کے زیر اہتمام وطن عزیز کی 77ویں جشن آزادی (سالگرہ) کے موقع پر وفائے پاکستان تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹاؤن نثار احمد صدیقی کے چئیرمین طارق حسین چوہان ،ٹاؤن وائس چیئرمین ذوالفقار علی کھوسہ سمیت ٹاؤن میونسپل کمشنر مشتاق جمالی،ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرگلزار عباسی، سعید مہر،سید مسلم شاہ،عبدالرزاق سولنگی سمیت متعلقہ ٹاؤن کے مختلف ڈپارٹمنٹ کے او ایس اور نافسران سمیت اراکین کونسل ٹاؤن نے شرکت کی،سکھر کی قدیمی دینی تعلیمی درسگاہ جامعہ قاسم العلوم محمودیہ قریشی گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام پاکستان کی 77ویں سالگرہ(جشن آزادی)کے موقع پر پاکستان زندہ بار ریلی نکالی گئی اور بعد ازیں جامعہ ہذاہ کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ میں پرچم کشائی تقریب و آزادی کے شہداء کے لئے ختم القران کا اہتمام کیا گیا تقریب میں جامعہ قاسم العلوم محمودیہ کے سرپرست قاری عطاء اللہ رحمانی، مولانا امداد اللہ، قاری غلام معاویہ سکھروی، قاری صدام حسین لانگو، مولانا غلام مصطفیٰ پنھنور،پریس ترجمان قاری مسرور بلوچ سمیت علاقہ معززین امیر دعوت و تبلیغ وڈیرہ غلام یاسین خان کھوسہ، غلام فاروق بھیو میر عزیز اللہ بروھی ودیگر نے شرکت کی۔

سکھر کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ سکھر میں مدرسہ ہذاہ کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانانڈاکٹرنمحمد اسد تھانوی کی ہدایات اور مدرسہ ہذا کے نائب مہتمم صاحبزادہ انجنئیر محمد فیصل تھانوی کے جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں جامعہ ہذا کے ناظم اعلی حضرت مولانا قاری جمیل احمد بندھانی تھے جبکہ دیگر شرکاء میں شیخ اہلحدیث مفتی عبدالغفار جمالی،قاری عقیل احمد بندھان سمیت دیگر مہمان گرامی ،علماء کرام اور جامعہ میں زیرتعلیم طلباء کی کثیر تعداد نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے شرکت کی، سکھر پولیس کی جانب سے پاکستان کی 77ویں سالگرہ(جشن آزادی ) کے موقع پر واکنگ ٹریک لب مہران روڈ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، منعقدہ تقریب میں ڈی آئی جی سکھر سید پیر محمد شاہ، ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ ، مئیر و ڈپٹی مئیر سکھر، ڈی سی سکھر، منتخب نمائندوں سمیت دیگر اعلی افسران سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سوئیٹ ہوم سکھر میں 77 ویں جشن آزادی تقریب میں شرکت کی۔

سوئیٹ ہوم سکھر پہنچنے پر سوئیٹ ہوم سکھر کے بچوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے،اسی طرح سکھر کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی درسگاہوں میں بھی چھوٹی بڑی تقریبات منعقد ہوئی جس میں اسکول کے طلبائ و طلبات سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جشن آزادی کی خوشی میں نکالی جانیوالی ریلیوں ، تقاریب و سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مقررین نے اپنے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں چودہ اگست 1947کو ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیکر اس ملک (پاکستان ) کو حاصل کیا اور غلامی سے نجات ملی پاکستان کی دفاع کیلئے پاک افواج کیساتھ ہیں پوری قوم کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی ترقی ،خوشحالی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔