لاہور ،پراپرٹی ڈیلر کی مکان دکھانے کے بہانے خاتون سے مبینہ زیادتی

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم نعیم کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل

جمعہ 16 اگست 2024 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2024ء) لاہور میں پراپرٹی ڈیلر نے مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کو موصول شکایت کے مطابق مناواں میں پراپرٹی ڈیلر، مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا تھا جہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اطلاع ملنے پر مناواں پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچی۔ خاتون کی مدعیت میں ملزم نعیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :