کراچی مئیر کپ انٹر ڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ میں بہترین گول کیپر کی ٹرافی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، طارق علی سولنگی

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 17 اگست 2024 17:41

نواب شاہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست 2024 ) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد کے چئیرمین طارق علی سولنگی، صدر و مئیر نواب شاہ قاضی رشید احمد بھٹی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیر آباد عبدالرحیم راجپوت نے ڈسٹرکٹ ہاکی پلئیر نبیل اختر کو مئیر کپ انٹر ڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ کراچی میں بہترین گول کیپر کی ٹرافی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ یہ ریجن شہید بینظیر آباد کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ پورے سندھ میں ہاکی کے بہترین گول کیپر کی ٹرافی نواب شاہ کے ڈسٹرکٹ گول کیپر نبیل اختر نے حاصل کی۔واضح رہے کہ جشن آزادی مئیر کپ کراچی انٹر ڈویژن ہاکی چیمپیئن شپ 9 سے 14 اگست 2024 تک کراچی میں منعقد ہوئی۔ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی میئر کراچی اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر مرتضیٰ وہاب صدیقی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر سید امتیاز علی شاہ صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن، اولمپیئن ناصر علی خان، اولمپیئن حنیف خان، سید حیدر حسین، اکبر علی قائمخانی سیکریٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن، سید حسن عسکری کاظمی سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نوابشاہ، خزانچی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن، ذوالفقار حسین صدر ڈی ایچ اے سکھر، عارف محمود سیکریٹری ڈی ایچ اے سکھر، سید ذاکر حسین صدر ڈی ایچ اے خیرپور، اختر علی خانزادہ سیکریٹری حیدرآباد ڈویژن اور محمد یعقوب لاہور موجود تھے۔