ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کا زرعی تربیتی ادارے سکرنڈ کا دورہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 17 اگست 2024 17:43

نواب شاہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست 2024 ) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت (ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے زرعی تربیتی ادارے سکرنڈ کا دورہ کرکے اکیڈمک، ایڈمیشن و ایگزامینشن بلاک، سیمینار ہال، لائبریری اور کمپیوٹر لیب کا جائزہ لیا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے کہا کہ سندھ کی زراعت کو مستحکم کرنے میں اس ادارے کی محنت شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ سندھ کا مثالی ادارہ ہے جو اپنے محدود وسائل کے باوجود بھی بہترین زرعی تعلیم فراہم کررہا ہے ریجنل ڈائریکٹر نے زرعی تربیتی ادارے کی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ متعلقہ محکمے کی جانب سے اس ادارے کو مزید بہتر بنانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زرعی تربیتی ادارے کی انتظامیہ نے ریجنل ڈائریکٹر کو ادارے کی کارکردگی اور کام کے متعلق آگاہی دی اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے ادارے کی پارک میں پودہ بھی لگایا