چیف کمشنر ایف بی آر کے بھائی صاحبزادہ عبدالرزاق انتقال کرگئے

ہفتہ 17 اگست 2024 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2024ء) چیف کمشنر ایف بی آر صاحبزادہ عبدالمتین کے بھائی صاحبزادہ عبدالرزاق طویل علالت کے بعد نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرحوم صاحبزادہ عبدالہادی ریٹائرڈرجسٹرار کوآپریٹیوز سوسائٹیز،محکمہ ایگریکلچر،صاحبزادہ عبدالستار،چیف انجینئر واسا اور صاحبزادہ عبدالبصیر کے بھائی، صاحبزادہ نجیب اللّٰہ ایڈیشنل سیکرٹری ایریگیشن، صاحبزادہ اسفندیار ڈپٹی سیکرٹری گورنرسیکرٹریٹ کے چچا، صاحبزادہ عبدالسلام، صاحبزادہ محمد خان اورصاحبزادہ علی احمد کے چچازاد بھائی تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ بروز اتوار (کل)صبح دس بجے کو کِلّی عیسٰی خیل قبرستان زیارت روڈ کچلاک میں ادا کی جائیگی جبکہ فاتحہ خوانی کِلّی عیسیٰ خیل جامع مسجد زیارت روڈ کچلاک بالمقابل صاحبزادہ پٹرول پمپ پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :