فوک گلوکار اکرم راہی کا 2003میں ریکارڈکیا گیا گیت’’بیگانی مندری‘‘آج ریلیزہوگا

امیدہے پرستاروں کو میرے ماضی کے گیتوں کی طرح یہ گیت بھی ضرور پسند آئے گا،فوک گلوکار اکرم راہی کی گفتگو

اتوار 18 اگست 2024 12:10

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2024ء) فوک گلوکار اکرم راہی کا 2003میں ریکارڈکیا گیا گیت’’بیگانی مندری‘‘(آج)19اگست کو ریلیزہوگا،تفصیلات کے مطابق فوک گائیکی میں اپنا منفردمقام رکھنے والے گلوکار اکرم راہی جن کے مداحوں کی تعداداس وقت لاکھوں میں موجودہے جواکرم راہی کو کوئی بھی گیت ریلیزہونے کے منتظررہتے ہیں،اکرم راہی نے سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کے لئے خوشخبری دی ہے کہ ان کا 2003کا ریکارڈشدہ ان سنا گیت ’’بیگانی مندری‘‘ ریلیزکیا جارہا ہے،سینئرصحافی وکالم نگار ایم اے تبسم سے گفتگوکرتے ہوئے فوک کی دنیا کے بادشاہ اکرم راہی نے کہا ہے کہ ان کے پرستاروں کو ماضی کے گیتوں کی طرح یہ گیت بھی پسند آئے گا۔

(جاری ہے)

یہ گیت اکرم راہی یوٹیوب چینل پر 19اگست کو ریلیزکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :