
قومی اسمبلی میں سینیٹ کی جانب سے مالی بل 2026ء میں تجویز کی گئی سفارشات پیش کر دی گئیں
آنیوالے دنوں میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھنے سے ڈالرکی قیمت میں بھی اضافہ ہو گا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سٹیشنری اور ہومیو پیتھی ادویات پرٹیکس کی شرح کم کرنی چاہئے، فلاحی پروگرام اورمالیاتی گنجائش کی تجویز بھی اچھی ہے، عالیہ کامران آئی پی پیز کی کپیسٹی چارجزکے خاتمے کی تجویز اہم ہے،اس کی وجہ سے عوام کو حکومت کوئی ریلیف نہیں دے سکتی، شاہدہ اختر علی
پیر 23 جون 2025 22:51

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح کم کرنے اورکم سے کم تنخواہ 50 ہزار کرنے کی تجویزکو بھی تسلیم کرنا چاہئے۔ بجلی بلوں میں 200 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں گردشی قرضہ کا سرچارج نہیں ہونا چاہئے۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نے کہاکہ ایران پرامریکی حملہ کے بعد صورتحال تبدیل ہو چکی ہے، ڈالرز میں تیل کی قیمت اورایکسچینج ریٹ کے بارے میں تفصیلات بتاناضروری ہے، توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے مطابق 1.2 ارب بیرل کا ذخیرہ موجود ہے 10 کروڑ 50 لاکھ یومیہ کھپت ہے، دنیا میں تیل کاذخیرہ 12سے لیکر15دنوں تک ہے۔انہوں نے کہاکہ آبنائے ہرمزکی بندش سے صورتحال گھمبیرہوسکتی ہے۔عمر ایوب خان نے کہاکہ آنیوالے دنوں میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھنے سے ڈالرکی قیمت میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے چینی برآمدکی گئی اوراب درآمدکی جارہی ہے اس چینی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سولر پینلز پر ٹیکس واپس لیا جائے، لوگوں کی قوت خریدکم ہوئی ہے۔ اخبارات سے صحافیوں کو نکالا جا رہا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے ایف بی آر کوگرفتاریوں کے اختیارات دینے کی مخالفت کی اورکہاکہ اس قانون کاغلط استعمال ہوسکتاہے۔ عمیر نیازی نے سینٹ سفارشات پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی سفارشات میں زیادہ توجہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے،براہ راست ٹیکسوں میں کمی پر فوکس کیا گیا ہے،ہم نے آبی ذخائر کے لئے کم فنڈز رکھے گئے ہیں۔کے فور منصوبے کے لئے کم فنڈز رکھے گئے ہیں۔ علی خان جدون نے کہا کہ سینٹ نے کم سے کم اجرت 50 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔12 لاکھ تک سالانہ تنخواہ پر ٹیکس چھوٹ،پنشن میں 20 فیصد اضافہ کی تجویز معقول ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹریکٹر اور زرعی مشینری پر ٹیکس کم کیاجائے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار درست نہیں۔ ٹرانسمیشن لائنز کے لئے بجٹ نہیں مختص کیاگیا۔ شاہدہ اختر علی نے کہا کہ آئی پی پیز کی کپیسٹی چارجزکے خاتمے کی تجویز اہم ہے،اس کی وجہ سے عوام کو حکومت کوئی ریلیف نہیں دے سکتی،ٹیکس گوشوارے آسان بنائے جائیں۔ نوید قمر نے کہا کہ فنانس کمیٹی میں ان تمام سفارشات زیر بحث آئیں اور ان میں سے جو جو لے سکتے تھے لی گئی ہیں،سینیٹ کے پاس فنانس بل جاتا ہے، انہوں نے کچھ ایسی سفارشات بھی دی ہیں جو فنانس بل سے بالا ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ فنانس کمیٹی نے تفصیل سے بجٹ سفارشات کا جامع جائزہ لیا ہے۔احمد چٹھہ نے کہا کہ سمال سکیل مینوفیکچرنگ کے اعداد وشمار درست نہیں،اس کا پندراں سال سے سروے نہیں ہو،اس کا سروے کرنے کی ضرورت ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ آن لائن خریداری پر ٹیکس درست نہیں، ای کامرس میں بہت مواقع ہیں۔اس شعبہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی نے بجٹ اجلاس کے دوروان اپوزیشن کی ہلڑبازی کو غیرمنظم اور غیر مہذب قرار دیا
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی جلائو گھیرائو کے مزید6 مقدمات میں ضمانت دائر
-
آن لائن فراڈ کیس، 8چینی شہریوں کی ضمانت درخواستیں منظور
-
سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردار کشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
-
پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق
-
قومی اسمبلی میں سینیٹ کی جانب سے مالی بل 2026ء میں تجویز کی گئی سفارشات پیش کر دی گئیں
-
ساہیوال، تیزرفتار اے سی بس کی ٹریکٹر ٹرالر کو ٹکر ،زمیندار کا بیٹا جاں بحق ،ڈرائیور فرار
-
وزیراعلی پنجاب کا صبح سویرے اچانک لاہور شہر کا دورہ، مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا
-
پرامن سرکاری ملازمین کے احتجاج پر شیلنگ افسوسناک ہے ، گورنر خیبرپختونخوا
-
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس ، صحافی کے سوال پرخواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگا کر معذرت
-
اسرائیلی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا، حافظ طاہراشرفی
-
سپریم کورٹ نے سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پرآئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.