Live Updates

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس ، صحافی کے سوال پرخواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگا کر معذرت

پیر 23 جون 2025 22:23

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس ، صحافی کے سوال پرخواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد روانہ ہوئے تو صحافیوں نے اجلاس سے متعلق ان سے استفسار کیا۔

(جاری ہے)

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق صحافیوں کے استفسار پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بات کرنے سے معذرت کی۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات