Live Updates

اسرائیلی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا، حافظ طاہراشرفی

پیر 23 جون 2025 18:51

اسرائیلی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا، حافظ طاہراشرفی
ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زور دیا کہ اتحاد اور وحدت وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور امت مسلمہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے قابل مذمت ہیں اور یہ مسلم دنیا کے امن و استحکام پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

ہم ان حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے قوم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو قوتیں قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، وہ نہ ملک کی خیرخواہ ہیں نہ ملت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی بیرونی یا اندرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے سیاسی اور مذہبی قیادت سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر قومی یکجہتی کو فروغ دیں، کیونکہ صرف اتحاد ہی پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتا ہی-
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات