Live Updates

پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق

بجٹ کی منظوری سے متعلق بانی پی ٹی اذئی عمران خان کی ہدایات پر مکمل عمل کا فیصلہ کیا گیا

پیر 23 جون 2025 22:55

پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے اہم اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی نے کے پی حکومت کے بجٹ کی مشروط منظوری کے فیصلے کی توثیق کر دی، جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وڑن پر مکمل عملدرآمد کرے گی، کمیٹی نے بجٹ کی منظوری سے متعلق چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر مکمل عمل کا فیصلہ کیا گیاخیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی نے بجٹ کو عمران خان کے وڑن کے عین مطابق مشروط طور پر منظور کیا، بانی پی ٹی آئی سے بجٹ مشاورت کی اجازت نہ دینا بدنیتی پر مبنی عمل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے کے پی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش جاری ہے، خیبرپختونخوا میں مالی ایمرجنسی نافذ کر کے اسمبلی توڑنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، بجٹ نہ منظور ہوا تو اسپتالوں، اسکولوں سمیت تمام اداروں کو فنڈز کی قلت ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں مالی بحران پیدا کر کے پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بجٹ منظوری کے بعد بھی عمران خان کی ہدایات پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کسی بھی وقت بجٹ میں ترمیم کر سکے گی، چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملتے ہی مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا مستقبل بھی عمران خان کی ہدایات سے مشروط ہے، چیئرمین عمران خان نے جو اعتماد دیا، اسے کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچانے دی جائے گی۔پی ٹی آئی سازشوں کا شکار نہیں بنے گی، ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا جائے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات