میرپورخاص ملک سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار رکشا بندھن آج منا رہی ہے

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 19 اگست 2024 17:35

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2024ء ) ملک سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار رکشا بندھن آج منا رہی ہے۔  پاکستان میں بھی دیگر شہروں کی طرح میرپورخاص میں ہندو برادری رکشا بندھن کا تہوار منا رہی ہے۔ رکشا بندھن کے دن بہنیں اپنے بھائیوں کو راکھی باندھ کر بھائی بہن کی محبت کا اظہار کرتی ہیں اور بھائی کے لئے لمبی عمر کی دعائیں کرتی ہیں۔

جب کہ بھائی اپنی بہن کو تاحیات اس کی رکشا کرنے کا وچن دیتا ہے۔ اس سلسلی کولہی اسٹوڈنٹس ایسوسئیشن سندھ کے مرکزی صدر کامریڈ پریم راٹھور کولہی نے ہندو برادری کو رکشا بندھن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار بہن بھائیوں کا پیار ہے ، ان کے خوبصورت اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے جو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری روایتی جوش و خروش سے منا تی ہے۔

(جاری ہے)

راکھی کا تہوار یا رکھشا بندھن بھی ملنے ملانے اور گھر والوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرتا ہے. اس دن ہندو گھرانوں میں بہنیں دیا، چاول اور راکھیوں سے سجی پوجا کی تھالی تیار کرتی ہیں اور اپنے بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی صحت مندی، عمردرازی اور کامیابیوں کے لیے دعا کرتی ہیں۔ محبت کے اس اظہار کے جواب میں بھائی اپنی بہن سے دکھ سکھ میں ساتھ رہنے اور اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اسے تحفہ دیتا ہے۔

ملک سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری اپنا مذہبی تھوار رکشا بندھن آج منا رہی ہے۔  پاکستان میں بھی دیگر شہروں کی طرح میرپورخاص میں ہندو برادری رکشا بندھن کا تہوار منا رہی ہے۔ رکشا بندھن کے دن بہنیں اپنے بھائیوں کو راکھی باندھ کر بھائی بہن کی محبت کا اظہار کرتی ہیں اور بھائی کے لئے لمبی عمر کی دعائیں کرتی ہیں۔ جب کہ بھائی اپنی بہن کو تاحیات اس کی رکشا کرنے کا وچن دیتا ہے۔

اس سلسلی کولہی اسٹوڈنٹس ایسوسئیشن سندھ کے مرکزی صدر کامریڈ پریم راٹھور کولہی نے ہندو برادری کو رکشا بندھن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار بہن بھائیوں کا پیار ہے ، ان کے خوبصورت اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے جو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری روایتی جوش و خروش سے منا تی ہے۔ راکھی کا تہوار یا رکھشا بندھن بھی ملنے ملانے اور گھر والوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرتا ہے. اس دن ہندو گھرانوں میں بہنیں دیا، چاول اور راکھیوں سے سجی پوجا کی تھالی تیار کرتی ہیں اور اپنے بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی صحت مندی، عمردرازی اور کامیابیوں کے لیے دعا کرتی ہیں۔

محبت کے اس اظہار کے جواب میں بھائی اپنی بہن سے دکھ سکھ میں ساتھ رہنے اور اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اسے تحفہ دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :