سنئیر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر وقار احمد خان ڈاھا کی چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اہم ملاقات علاقائی سیاسی امور پر تبادلہ

منگل 20 اگست 2024 16:32

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2024ء) سنئیر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر وقار احمد خان ڈاھا کی چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اہم ملاقات علاقائی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ثناءاللہ ایجوکیشنل کمپلیکس میاں چنوں کے زیر اہتمام پنجاب کالج میاں چنوں کے (بی ایس آنرز) کانووکیشن 2024 کے انعقاد کے موقع پر ڈاکٹر محمد افضل بودلہ سی-ای- او کی خصوصی دعوت پر مدعو ڈاکٹر وقار احمد خان ڈاھا امیدوار این اے 145 سنئیر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی نے چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بودلہ ہاوس میاں چنوں میں ملاقات کی اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں سابق ایم این اے پیر اسلم بودلہ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بیرسٹر حیدر زمان قریشی ، سابق نائب ضلع ناظم پیر احمد ندیم بودلہ اور غلام عباس مہے، بھی موجود تھے - کانووکیشن میں وائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر محمد علی ،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان رجسٹرار زکریا. ماہرین تعلیم سمیت اعلی شخصیات بھی موجود تھیں۔

\378