چہلم شہدا کربلا کے موقع پر تمام انتظامات بہتر طریقے سے مکمل کئے جائیں

اور محرم الحرام کی طرح چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنرجہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 20 اگست 2024 16:53

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2024ء ) : چہلم شہدا کربلا کے موقع پر تمام انتظامات بہتر طریقے سے مکمل کئے جائیں اور محرم الحرام کی طرح چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں میں بجلی اور کیبل کی فالتو تاروں کو ختم اور درست کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جلسوس سے قبل تمام علاقوں میں سول ڈیفنس سیکیورٹی سرچ اینڈ سویپ آپریشن کریے گی ۔ ریسکیو 1122 میڈیکل اور فائر ایمرجنسی کے معاملات کی زمہ دار ہو گی انہوں نے میونسپل کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس پر سیکورٹی اور صفائی کا انتظام کیا جائے ۔ ضلع میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز تعینات ہو گی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔