22 اگست کو کھلی کچہری میں شریک ہوکر اپنے مسائل پیش کریں تاکہ ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کئے جاسکیں، خان محمد ذرداری

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 20 اگست 2024 16:58

نواب شاہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست 2024ء ) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت (ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کے تعاون سے ضلع کی عوام، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن، جی پی فنڈ، مالی معاونت اور ٹریژری کے متعلق دیگر مسائل کے حل کے لیے 22 اگست کو صبح دس بجے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس شہید بینظیرآباد میں کھلی کچہری منعقد کی جائے گی ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 22 اگست کو کھلی کچہری میں شریک ہوکر اپنے مسائل پیش کریں تاکہ ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :