راولپنڈی ،فتح جھنگ پھاٹک پر خود کش حملے کے مقدمہ میں گرفتار تینوں ملزمان شک کی بنیاد پر بری
بدھ 21 اگست 2024 22:32
(جاری ہے)
حتمی دلائل کے موقع پر ملزمان کے وکیل قاضی خلیل الرحمان نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ ملزمان کو سی ٹی ڈی پہلے بھی متعدد مقدمات میں ملوث کر چکی عبدالرئوف نامی ملزم کو پہلے بھی تھانہ صادق آباد کی2مقدمات میں ملوث کیا گیا لیکن ٹرائل کے بعد دونوں مقدمات سے بری ہو گیا ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ کے بیانات میں بھی واضح تضاد موجود ہے عدالت نے ملزمان کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو بری کر دیا تھانہ فتح جھنگ پولیس نے سٹی چوکی فتح جھنگ کے سب انسپکٹر علی حسین شاہ کی مدعیت میں 4جون2014کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ6/7اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعہ 4/5 کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 302،324، 427،440، 109اور120-Bکے تحت مقدمہ نمبر209درج کیا تھا مقدمہ کے متن کے مطابق مدعی مقدمہ دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گشت ڈیوٹی پر مامور تھا ریلوے پھاٹک کے قریب اچانک زوردار دھماکہ ہو موقع پر پہنچ کر دیکھا تو ایک خود کش بمبار نے سفید ٹویوٹا دبل کیبن کی بائیں جانب سے خود کو گاڑی سے ٹکرا دیا جس میں حساس ادارے کی2 افسران محمد طاہر اور ارشد حسین موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ گاڑی اندر سے جھلس کر مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور گاڑی میں سوار دونوں افراد کے اعضا بکھرے پڑے تھے دھماکہ سے قریبی رکشے کو بھی شدید نقصان پہنچا اوررکشے میں سوار محمد سلیم نامی ایک مزید شخص جاں بحق ہو گیاغلام شبیر،حلیم عرف نجیب اور محمد سلیم شدید زخمی ہو گئے مقدمہ میں کہا گیا کہ قوی امکان ہے کہ یہ خود کش دھماکہ کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر فضل اللہ، شاہد اللہ شاہد، کمانڈر عمر امیر اور تبلیغی نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے کروایا ہے بعد ازاں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اس دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں عبدالرئوف، عثمان صدیق اور قاری خالد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معرکۂ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دلی مبارکباد پیش کی
-
وفاقی وزیرِ صحت کی معرکۂ حق میں کامیابی پر قومی و عسکری قیادت کو مبارکباد
-
علاقائی کشیدگی اور توانائی کی غیر یقینی صورتحال کے باوجودملکی صنعتی ترقی کی شرح دوہرے ہندسوں میں داخل ہوگئی ہے، خرم شہزاد
-
فون پر کسی شخص کے ساتھ رابطوں کا شک‘،سفاک شخص نی16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
-
دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والی نرسیں ہمارے معاشرے کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں،گورنرسندھ
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.