صوبائی وزیر صہیب احمد ملک کا محکمہ ہائی وے کی جاری ترقیاتی سکیموں کا دورہ

اتوار 25 اگست 2024 17:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2024ء) صوبائی وزیر کمیونیکیشن، ورکس اینڈ لاء صہیب احمد ملک کا محکمہ ہائی وے کی جاری ترقیاتی سکیموں کا دورہ کیا، انہوں نے زیر تعمیر جی ٹی روڈ اور راؤ سکندر اقبال روڈ کے کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایکسین ہائی وے جواد حسین نے محکمہ ہائی وے کی جاری ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی طور پر بریفنگ دی،ضلع بھر میں محکمہ ہائی وے کی مرمت و بحالی کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر کی 23 سکیموں کے بارے میں تفصیلی طور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 22472 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور رواں مالی سال کے لیے 3390 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، جی ٹی روڈ کی بحالی کے منصوبے کو 2610 ملین روپے کی رقم سے مکمل کیا گیا ہے، جبکہ سکندر اقبال روڈ کو 385 ملین روپے کی رقم سے مکمل کیا جائے گا اور رواں مالی سال میں اس کی مرمت کے لیے 23 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں،صوبائی وزیر کمیونیکیشن، ورکس اینڈ لاء صہیب احمد ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی سہولت کے پیش نظر بہترین اقدامات کر رہی ہیں، روڈز کی مرمت اور بحالی کے منصوبوں سے عوام کو آمد و رفت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے،محکمہ ہائی وے کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہوسکے گا، روڈز کی مرمت اور بحالی کے منصوبوں کے لیے کوالٹی مٹیریل کے استعمال پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،محکمہ ہائی وے کے افسران ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے تمام منصوبوں کی تکمیل کے لیے امور کی کڑی نگرانی کریں تاکہ ان کی بروقت تکمیل سے عوام کو مستفید کیا جا سکے۔

\378