لیبر کوڈ پنجاب 2024 بل مسترد،لیبر یونینز اور فیڈریشن کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان

پیر 26 اگست 2024 22:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2024ء) نیشنل لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام لیبر کوڈ پنجاب 2024 کے خلاف لیبر یونینز اور فیڈریشنز کی تمام لیڈر شپ کے مشترکہ اجلاس میں لیبرکوڈ پنجاب 2024 کو مسترد کرتے ہوئے مزدور دشمن اقدامات پر مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ 31 اگست کو لاہور میں پنجاب لیبر کانفرنس ہوگی جس میں پنجاب بھر سے یونینز اور فیڈریشنزکی صوبائی اور اضلاع کی لیڈر شپ شریک ہوگی اور احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ہونے ولے اجلاس میں نیشنل لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر محمد امین منہاس، متحدہ لیبر فیڈریشن کے محمد حنیف رامے، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے نائب صدر چوہدری محمود ویگر صدور و سیکرٹریز موجود تھے۔

(جاری ہے)

رہنماوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کیلئے جانوں کی قربانی دینے کی ضرورت پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایون اقتدار میں سرمایہ دار و وڈیرے موجود ہیں جو ظالمانہ پالیسیوں کے ذریعہ 25 کروڑ عوام کو غلام بنانا چاہتے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ حکمران طبقہ کو متنبہ کرتے کہ کہ موجودہ لیبر کوڈ نافذ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ بنگلہ دیش میں تو وزیراعظم اور وزیروں کو محفوظ راستہ مل گیا مگر پاکستانی غریب عوام نکلی توملک سے بھاگنے نہیں دیں گے۔