میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سابق میئر کراچی عبدالستار افغانی کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 29 اگست 2024 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2024ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سابق میئر کراچی عبدالستار افغانی کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق میئر کراچی عبدالستار افغانی کے صاحبزادے عبدالصمد افغانی کے انتقال پر انتہائی دکھ ہواہے، اس سانحہ کے موقع پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم عبدالصمد افغانی کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ #

متعلقہ عنوان :