موسلا دھار بارش کے باعث ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور کالج میں داخل ہونے والا پانی نکال دیا گیا ،ترجمان

جمعہ 30 اگست 2024 16:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2024ء) ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث سمال انڈسٹری اور اردگرد کے گائوں کا پانی ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور کالج میں داخل ہوگیاجسے سینی ٹیشن عملہ نے3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد پانی نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ بارش کا پانی صرف نیورو سرجری وارڈ میں پانی داخل ہوا جسے کلیئر کر دیا گیا ہے، یہ پانی ہسپتال اور کالج میں گائوں میر پور، سمال انڈسٹری، مین مانسہرہ روڈ اور مختلف ایریا سے داخل ہوا ، انتظامیہ اپنی مدد آپ کے تحت ایک نیا نالہ بنا رہی ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا اور یہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد کی انتظامیہ ادارے کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :