پیرس اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی آر پی او ملتان سے ملاقات

جمعہ 30 اگست 2024 20:31

پیرس اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی آر  پی او ملتان سے ملاقات
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2024ء) پیرس اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ریجنل پولیس آ فس ملتان میں آر پی او کیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری سے ملاقات کی۔ترجمان پولیس کے مطابق جمعہ کو ارشد ندیم کی یہاں آر پی او آفس آمد پر ریجنل پولیس آفیسر ودیگر پولیس افسران نے استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آر پی او نے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے ملک کے لئے گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے بلکہ ملک کے لاتعداد نوجوانوں کو متاثر بھی کیا ہے،ارشد ندیم کی کامیابی ان کی مسلسل محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔

اس دوران انہوں نے ارشد ندیم کو پولیس دفاتر کا وزٹ کروایا،پولیس اہلکاروں نے ارشد ندیم کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ریجنل پولیس آفیسر نے ارشد ندیم کو ملتان ریجن پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :