
سید علی شاہ گیلانی کی کشمیری عوام کے جائز مقصد کے لیے انتھک محنت اور قربانیاں ہمارے دل و دماغ میں ہمیشہ نقش رہیں گی، آصف علی زرداری
ہفتہ 31 اگست 2024 19:53

(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی ایک عظیم رہنما تھے اور جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے ان کا عزم غیر متزلزل تھا۔
قابض بھارتی افواج کی جانب سے نظر بندی اور قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود، وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہے۔ قید و بند سمیت اُن کی ذاتی مشکلات ان کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں اور نہ ہی وہ اپنے مشن سے پیچھے ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی صاحب نے ہمیشہ اپنی توجہ حتمی مقصد پر مرکوز رکھی اور کبھی بھی کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حق خودارادیت کی جدو جہد سے ہٹنے نہیں دیا۔ سید علی شاہ گیلانی کا ورثہ ایک طاقتور محرک ہے جو آج بھی کشمیری عوام کو تحریک دیتا ہے۔ ان کی قیادت اور جبر کے خلاف ثابت قدمی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ سید علی شاہ گیلانی اور بے شمار دیگر افراد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ان کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی اخلاقی، سفارتی، اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا - آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں سید علی شاہ گیلانی کی مثالی بہادری اور آزادی و انصاف کے اصولوں سے ان کی غیر متزلزل وابستگی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید علی شاہ گیلانی پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمینمزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات میں جنسی مظالم سے نسلیں متاثر ہوتی ہیں، یو این
-
ایران اسرائیل تنازعہ میں بڑھتے جانی نقصان پر یو این کو تشویش
-
نگرانی اور جوہری توانائی کا پرامن استعمال: ایران میں آئی اے ای اے کا کردار
-
ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالرز ہو گئے
-
موجودہ وفاقی بجٹ پر ہر طرف تنقید ہو رہی ہے تو میں کیسے اس پر امید رکھوں ؟
-
بارشوں کا سیزن ہونے کے باوجود آبی ذخائر میں تشویش ناک کمی
-
سلامتی کونسل: غربت کا خاتمہ ترقیاتی مقاصد پر سرمایہ کاری کے ساتھ، گوتیرش
-
غزہ: امدادی اداروں کے خدشات گھنٹوں میں حقیقت بننے کا خطرہ
-
جماعت اسلامی کا بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں تبدیل کرنے کا مطالبہ
-
امریکی صدر اور اسٹیبلشمنٹ صیہونی لابی کے نرغے میں ہیں، امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا عبث ہے
-
سیلز ٹیکس کے تحت نان رجسٹرڈ شخص کا بینک اکاونٹ بند،بجلی و گیس کنکشن کاٹنے کا فیصلہ
-
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بھر کی قومی شاہراہوں کے ٹول پلازوں کی عام نیلامی کا عمل شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.