گولڈن جوبلی کے موقع پر تاجدارختم نبوت کانفرنس 7ستمبر کو لیاقت باغ میں ہوگی، علامہ عبدالغفورتابانی

پیر 2 ستمبر 2024 22:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2024ء) امیرتحریک لبیک آزادکشمیر علامہ عبدالغفورتابانی نے کہا ہے کہ گولڈن جوبلی کے موقع پر تاجدارختم نبوت کانفرنس 7ستمبر کو لیاقت باغ میں ہوگی جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔دنیا دیکھے گی کہ ختم نبوت کے پروانے اس وقت 1974 سے زیادہ جوش و خروش سے بیدار ہیں۔7 ستمبرناموس رسالت و ختم نبوت پر پہرہ داری کا یوم تجدید ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے امیر تحریک لبیک آزادکشمیرعلامہ عبدالغفورتابانی نے کہا ہے کہ مؤرخہ 7 ستمبر لیاقت باغ میں تاریخ ساز و فقید المثال تاجدار ختم نبوت کانفرنس ہو گی جو تاریخ رقم کرے گی ان کا کہنا تھا کہ اہل سنت نے ہر دور میں ختم نبوت کے لئے تاریخی قربانیاں دیں وہ 1953 کی تحریک ختم نبوت ہو یا 1974 کی ہو یا 2017 فیض آباد ہو یا 2024 میں قاضی فائز عیسی کا متنازعہ فیصلہ ہو، ہر دور میں اہل سنت تنظیمات اور جب سے تحریک لبیک معرض وجود میں آئی ہر ایسے کام میں لبیک نے بلا تردد اور بلا تاخیر آگے بڑھ کر لیڈ کیا اور مسئلہ ختم نبوت پر پہرہ دیا اور آئندہ بھی دیں گے ان کا مزید کہا تھا کہ اس بار 7 ستمبر گولڈن جوبلی ایک تجدید عہد کا مقام رکھتا ہے اس لئے کہ حال میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ختم نبوت پر شب خون مارنے کی کوشش کی جسے ختم نبوت کے پروانوں نے روکا ان کا کہنا تھا کشمیر سے سات ستمبر کے لئے بھرپور تیاری جاری ہیں جس کے لئے انتظامات جاری ہیں،آزادکشمیر کے ہر شہرسے قافلے راولپنڈی لیاقت باغ کی طرف روانہ ہوں گئے ہزاروں لوگ قافلوں میں شامل ہوں گئے آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں تشہیری کام شروع ہے اور پوسٹروں و بینرز، دعوت کا کام جاری قائد ملت اسلامیہ علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی صاحب مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان لیاقت باغ میں تاریخی خطاب فرمائیں گے جو ختم نبوت و ناموس رسالت کے پر پہرہ داری کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو گا-