کے ایم سی میں مسلم لیگ نون کے پارلیمانی لیڈر وز خان عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

پیر 2 ستمبر 2024 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2024ء) حج اور عمرہ ہر مسلمان کی آرزو اور تمنا ہوتی ہے اللہ تعالی اپنے رحم و کرم سے تمام مسلمانوں کو اپنے گھر کعبہ شریف اور مدینہ منورہ کی زیارت نصیب فرمائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون ضلع ملیر کے صدر اور کے ایم سی میں مسلم لیگ نون کے پارلیمانی لیڈر یو سی چیئرمین فیروز خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے واپسی پر اپنی رہائشگاہ پر آنے والے علاقہ مکینوں، لیگی،رہنماوں، کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی جنہوں نے عمرے سے واپسی پر انہیں مبارکباد دی اور ہار پہنائے فیروز خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے عمرے کی سعادت سے نوازا انہوں نے کہا کہ حرم شریف اور مدینہ منورہ کی زیارت ہر مسلمان کی تمنا اور آرزو ہوتی ہے اللہ سے دعا ہے کہ تمام مسلمان زیارت سے فیض یاب ہوں اور اللہ کے حضور خانہ کعبہ کے روبرو اپنے گناہوں کی مغفرت کے لیے دعا کر سکیں عمرہ اور حج کی سعادت مسلمان کے لیے سب سے بڑی خوشی اور نعمت ہے انہوں نے کہا کہ عمرے کی عبادات میں انہوں نے ملک کے استحکام قیام امن، ملک کی خوشحالی و ترقی کے لیے گڑگڑا کر دعا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنے والدین سمیت تمام دوست احباب کی تمام جائز حاجات کے لیے دعائیں مانگیں فیروز خان کو مبارکباد دینے والوں میں سابق سینیٹر نہال ہاشمی مسلم لیگ نون کے دیگر رہنمااسد عثمانی، نعیم کامران، بخت رواں،کاشف فیروز، خرم بھٹی، سینئر فوٹو جرنلسٹ لئیق عالم، سلیم حشمت، محمد عارف، ماموں نصیر، عامر ایاز، مشتاق احمد، نظیر روشن، خضر حیات، کاشف، سرفراز، اقبال، اسلام زادہ ودیگر شامل تھے اخر میں فیروز خان نے مبارک باد دینے والوں کو آب زمزم اور عجوہ کھجور سے نوازا۔