د*ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کا شہریوں کی دادرسی کا سلسلہ جاری

:جھوٹی درخواستیں دے کر شہریوں کو پریشان کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائی: ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران

پیر 2 ستمبر 2024 22:45

۴لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2024ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران کاروزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی دادرسی کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔دفترمیں منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔ محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور درخواست گزاروں کی پریشانیوں کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہری کی درخواست پر ایس پی سٹی کو دوران ریڈ تشدد کی انکوائری کر کے 7یوم میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دوران ریڈ تشدد کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ تشدد ثابت ہونے پر ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ جھوٹے مقدمات کا اندراج کرنے والوں کو نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔ جھوٹی درخواستیں دے کر شہریوں کو پریشان کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے افسران کو عدالتی سٹے آرڈرز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔