محکمہ اطلاعات شہید بینظیرآباد ڈویژن کے ڈائریکٹوریٹ آفس میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 3 ستمبر 2024 17:16

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر 2024ء ) محکمہ اطلاعات شہید بینظیرآباد کے ڈویژن ڈائریکٹوریٹ آفس میں ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈائریکٹر انفارمیشن شہید بینظیرآباد ڈویژن محمد موسی گوندل منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس گوراہو ،انفارمیشن آفیسر اعجاز احمد تیونو اور آفس کے دیگر عملے نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری سینئر صحافی شہباز علی اسدی کے والد محترم حاجی مراد علی اسدی کے انتقال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا کی گئی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔

اجلاس میں ڈائریکٹر انفارمیشن شہید بینظیرآباد محمد موسی گوندل نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں محکمہ اطلاعات شہید بینظیرآباد سینئر صحافی شہباز علی اسدی اور انکی فیملی کے برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :