ایکس سروس مین سوسائٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام 6ستمبر کومظفرآباد فوجی ریسٹ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد ہوگا

بدھ 4 ستمبر 2024 21:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام 6ستمبر 2024کو دن دس بجے مظفرآباد فوجی ریسٹ ہاؤس میں اہم تقریب کا انعقاد ہوگا جس میں سرپرست اعلیٰ ریٹائرڈ کیپٹن الحاج پیر سید طالب حسین شاہ گیلانی،صدر پاکستان ایکس سروس مین ضلع مظفرآباد راجہ یاسر علی خان،مرکزی صدر آزاد کشمیر حاجی علی اکبر عثمانی اور دیگر عہدیداروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

علی اکبر عثمانی نے تمام ممبران و عہدے داران سابق فوجیوں اور شہداء کی فیملیز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں کیونکہ فوج ہے تو پاکستان بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :