اوگرا کا نیشنل آئل سپلائی چین کو درپیش خطرات پر ہنگامی اجلاس

پی ایس او کے 2اور گھ کمپنی کا ایک ڈیزل کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ

بدھ 4 ستمبر 2024 23:14

اوگرا کا نیشنل آئل سپلائی چین کو درپیش خطرات پر ہنگامی اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2024ء) اوگرا کا نیشنل آئل سپلائی چین کو درپیش خطرات پر ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا،اوگرا نے سپلائی چین ٹوٹنے کے خدشے پر پی ایس او کے 2اور گھ کمپنی کا ایک ڈیزل کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بدھ کو یہاں اوگرا کے آئل سپلائی چین ٹوٹنے کے خدشے کے پیش نظرہونے والے ہنگامی اجلاس میں دو سخت فیصلے کئے گئے اوراوگرا نے پی ایس او کے دو اورگو کمپنی کا ایک ڈیزل کارگومنسوخ کردیا۔

پی ایس او کو اکتوبر،نومبر اور گو کو اکتوبرکا کارگو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئل ریفائنریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے حکام اوگرا پر برس پڑے،کہا گیا کہ اسمگلنگ اور اضافی ڈیزل درآمد ہونے سے ریفائنریاں بری طرح متاثرہوئی ہیں،ساڑھے 7لاکھ ٹن ڈیزل سٹوریج میں موجود،قیمت کم ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت ریفائنریوں اور کمپنیوں کو بچانے کیلئے ڈیزل کی قیمت مزید کم نہ کرے۔اوگرا نے اسمگلنگ پر قابو پانے کی ذمہ داری ایف بی آر پر ڈال دی۔پی ایس او کے دوکارگو منسوخ ہونے سے 1لاکھ 10ہزارٹن ڈیزل کی درآمد کم ہوگی۔گو کمپنی کا ایک کارگو منسوخ ہونے سے 38ہزارٹن ڈیزل کی درآمد کم ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :