علاقائی موسمیاتی مرکزبلوچستان کے مطابق اگلے چند دنوں کے دوران خطے میں خشک موسم کا امکان ہے

جمعہ 6 ستمبر 2024 22:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2024ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اگلے چند دنوں کے دوران خطے میں خشک موسم کا امکان ہے، اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسی کے مطابق اپنی سرگرمیاں کھاد اور سپرے وغیرہ جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ واشک اور چاغی کے اضلاع میں دوپہر اور شام کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ ہفتہ کو صوبے میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ واشک اور چاغی کے اضلاع میں موسم خشک اور گردوغبار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :