زوردارچھینک نے فٹبالرکو زخمی کردیا، سکواڈ سے باہر

وکٹر ایک طاقتور لڑکا ہے، اور اس کی چھینکیں بھی طاقتور ہیں‘کوچ کے تاثرات

ہفتہ 7 ستمبر 2024 22:12

زوردارچھینک نے فٹبالرکو زخمی کردیا، سکواڈ سے باہر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2024ء) انگلینڈ میں ایک فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی کو زوردار چھینک کے بعد زخمی ہونے پر کھیل سے باہر کردیا گیا۔’بولٹن وانڈررز‘ کے اسٹرائیکر وکٹر اڈیبوئیجو نے منگل کو بیرو میں برسٹل سٹریٹ موٹرز ٹرافی گروپ گیم میں حصہ لینا تھا۔تاہم، ان کی کمر اور پسلیوں میں تکلیف کی وجہ سے انہیں اسکواڈ سے باہر ہونا پڑا۔

ٹیم کے مینیجر ایان ایویٹ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وکٹر کو درد ایک ’’بہت بھاری چھینک‘‘ کی وجہ سے ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دی بولٹن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وکٹر کمر کی شدید چوٹ سے دوچار ہے اور یہ چھینک کی وجہ سے ہوا ہے۔چھبیس سالہ وکٹر کا اس کے بعد اسکین ہوا۔مینیجر ایویٹ نے کہا کہ ’اس کی پسلیوں کے درمیان تھوڑا سا شگاف محسوس کیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ صرف کارٹلیج یا پٹھوں کا مسئلہ ہے، لیکن جب تک ہم اسکین کو اچھی طرح سے نہیں دیکھ لیں گے، ہم نہیں جان پائیں گے۔‘یہ واقعہ چارلٹن کے خلاف کھیل کے دوران پیش آیا۔کوچ کے مطابق، ’وہ اس وقت ٹھیک تھے، لیکن پھر انہیں ایک بہت بڑی چھینک آئی‘۔کوچ نے کہا، ’وکٹر ایک طاقتور لڑکا ہے، اور اس کی چھینکیں بھی طاقتور ہیں‘۔

متعلقہ عنوان :