پنجاب حکومت کا کوڈ آف کریمنل پروسیجر میں ترمیم کا فیصلہ

سیکرٹری داخلہ کو صوبے اور ڈپٹی کمشنرز کو ضلع میں دفعہ 144کے نفاذ کا اختیار دیا جائے گا

اتوار 8 ستمبر 2024 11:20

پنجاب حکومت کا کوڈ آف کریمنل پروسیجر میں ترمیم کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2024ء) پنجاب حکومت نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر1898میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ، ترمیم کے ذریعہ سیکرٹری داخلہ کو صوبہ میں اورڈپٹی کمشنرز کو ضلع میں دفعہ 144کے نفاذ کااختیاردیا جائے گا ،سیکرٹری داخلہ 90 جبکہ ڈپٹی کمشنرضلع میں تیس دن تک دفعہ 144نفاذ کرسکے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ حکومت نے سیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144کے اختیارات دینے کے لئے مسودہ قانون تیار کرلیا ہے جسے پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔