دفعہ144کی خلاف ورزی اور پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس،دانیا ل عزیز پر فرد جرم عائد
دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ،ڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دانیال عزیز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
فیصل علوی
پیر 9 ستمبر 2024
15:00
(جاری ہے)
واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار این اے 75 نارووال دانیال عزیز کو نوٹس جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ ڈی آراونارووال کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیاتھا۔ ڈی ایم او رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ دانیال عزیزباربارضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ یہ بھی بتایاگیا تھا کہ وہ جاری کردہ نوٹس کا نہ تو جواب دیتے ہیں اور نہ حاضر ہوتے تھے۔ڈی ایم او کی رپورٹ میں مزید کہا گیاتھا کہ دانیال عزیز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جو انہوں نے ادا نہیں کیا۔بعدازاںآزاد امیدوار دانیال عزیز نے کہا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا رویہ سمجھ سے باہر تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا تھاکہ 2018ءمیں مشکل حالات کے باوجود مریم نواز کے جلسوں کا آغاز ظفروال سے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت سب آزاد امیدواروں کو پریشان کیا جا رہاتھا۔ میں نے الیکشن کمیشن میں بھی شکایت کی تھی۔آزاد امیدوار نے مزید کہا تھاکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا رویہ سمجھ سے باہر ہے۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں فضائی حملوں میں 22 عسکریت پسند ہلاک، پاکستان
-
خیبرپختونخواہ میں فوری ایمرجنسی یا گورنر راج نہ لگائے جانے کا امکان
-
گورنر راج لگانے پر ردعمل آئے گا اور بہت سے لوگوں کو بہا کر لے جائے گا، جنید اکبر
-
سپیکر قومی اسمبلی کی چین کے 77ویں قومی دن پر چینی قیادت، نیشنل پیپلز کانگریس اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد
-
خواتین چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لئے بروقت تشخیص کو ترجیح دیں، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری
-
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل پنجاب کے ارکان اسمبلی اور رہنما روپوش ہوگئی
-
کوٹ لکھپت جیل میں قیدی کی ہلاکت، 3 ڈی آئی جیز پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم
-
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی منظوری دیدی
-
پاکستانی سکیورٹی فورسز کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 خوارج ہلاک
-
پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مکہ معاہدہ خطے کو کشیدگی سے محفوظ رکھنے کیلئے کیا، محمد بن سلمان
-
فلائی دبئی طیارے میں حملہ آور کو قابو کرنے کے دعویدار مسافر کی نیتن یاہو سے ملاقات
-
فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم، سعودی ہسپتال میں زیرعلاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.