سانگھڑ حیدرآباد روڈ پر کار اور جیپ کے درمیان زور دار ٹکر

باپ بیٹی جاں بحق ایک خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، حادثہ رونگ سائیڈ سے تیز رفتار جیپ کار سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی پیر 9 ستمبر 2024 16:58

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 ستمبر 2024ء ) سانگھڑ حیدرآباد روڈ جھول تھانے کی حدود گاؤں گھنڈن کے قریب کار اور جیپ میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جانبحق جبکہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جانبحق افراد میں پچاس سالہ اسماعیل بھٹی اور تین سالہ بیٹی دعا بھٹی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں آصف بھٹی مسزز آصف بھٹی ،عامر ، سانول ،خرم شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ سانگھڑ کے رہائشی ہیں حیدرآباد سے واپس سانگھڑ آرہے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تین افراد کو تشویشناک حالت میں نواب شاہ ریفر کیا گیا دوسری جانب جیپ کے ڈرائیور ساون مری کا کہنا تھا کہ اچانک کار ڈرائیور نے اسپیڈ میں رونگ سائیڈ لی تو حادثہ پیش آیا تصادم کے نتیجے میں کار اور جیپ مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے دوسری جانب جھول پولیس تفتیش کے لئے سول اسپتال تاخیر سے پہنچی