بلاول بھٹوزرداری کا ڈاکٹررتھ فائو کوان کی 95 ویں سالگرہ پران کوخراج عقیدت پیش

ڈاکٹر فائو کی بے مثال کاوشوں نے معاشرے کے انتہائی نظرانداز طبقے کی زندگیوں کو تبدیل کیا،چیئرمین پیپلزپارٹی

پیر 9 ستمبر 2024 21:00

بلاول بھٹوزرداری کا ڈاکٹررتھ فائو کوان کی 95 ویں سالگرہ پران کوخراج ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں جذام کے خلاف جنگ جیتنے والی ڈاکٹر رتھ فائو کوان کی95 ویں سالگرہ پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر رتھ فائو کا کام انسانیت اور ہمدردی کی طاقت کا مظہر ہے جو تمام سرحدوں سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ڈاکٹر فائو کی بے مثال کاوشوں نے معاشرے کے انتہائی نظرانداز طبقے کی زندگیوں کو تبدیل کیا۔

ہمیں ڈاکٹر رتھ فائو کی زندگی پر غور کرنے اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمیں ایک زیادہ ہمدرد، شمولیتی اور خدمت گار معاشرہ تعمیر کرنے کے لیے کام کرنا ہے۔پیپلز پارٹی ہر شہری کو خصوصاً پسماندہ طبقے کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔