پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نوجوان کا دیپالپور سے راولپنڈی پیدل سفر، لاہور پہنچ گئے

خواہش ہے کہ راولپنڈی پہنچنے کے بعد ان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوجائے، حافظ ارشد

پیر 9 ستمبر 2024 22:55

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نوجوان کا دیپالپور سے راولپنڈی پیدل سفر، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2024ء) پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے دیپالپور کے نوجوان کا راولپنڈی کی طرف پیدل سفر جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق افواج پاکستان سے یکجہتی اور اظہار محبت کے لیے ایل ایل بی تھرڈ ائیر کے طالب علم حافظ ارشاد نے 6 ستمبر کو دیپالپور سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، حافظ ارشاد گزشتہ روز لاہور پہنچے جہاں چند گھنٹے قیام کے بعد دوبارہ اپنی منزل کی طرف چل پڑے۔

حافظ ارشاد نے بتایا کہ وہ ممکنہ طور پر 18 ستمبر کو راولپنڈی پہنچیں گے، وہ روزانہ تقریباً 50 کلومیٹر سفر کررہے ہیں، پیدل سفر شروع کرنے سے قبل انہوں نے دیپالپور سے اوکاڑہ، لاہور اور راولپنڈی تک براستہ جی ٹی روڈ تمام روٹ کا جائزہ لیا اور طے کیا کہ وہ رات کن مقامات پرقیام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کھانے کا کوئی سامان ساتھ لیکر نہیں چلے، صرف پانی کی بوتل ساتھ ہے، وہ جہاں پہنچتے ہیں لوگ ان کا والہانہ استقبال کررہے ہیں۔

خواہش ہے کہ راولپنڈی پہنچنے کے بعد ان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوجائے، پاکستانی نوجوانوں کی طرف سے اظہار یکجہتی کا پیغام آرمی چیف تک پہنچائوں گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اوکاڑہ کا ایک نوجوان عثمان ارشد اوکاڑہ سے خنجراب اور اوکاڑہ سے مکہ مکرمہ تک حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پیدل سفر کرچکا ہے۔