چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ڈسچارج

منگل 10 ستمبر 2024 21:14

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ڈسچارج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ڈسچارج کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج تھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ رات پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے سے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔