اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2024ء)
قومی اسمبلی کا اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ فوجداری قوانین میں بہت عرصے سے بڑے ریفارمز نہیں ہوئیں پہلے فیز میں کریمنل پروسیجر
کورٹ میں ایک جامع پیکج مرتب کیا ہے جو کابینہ میں جارہا ہے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ مئی سے آج تک 47 روپے 54 پیسے
تیل کی قیمت کم ہو چکی ہے لیوی اس وجہ سے ہے کہ ہم ٹیکس نہیں دیتے جیسے ٹیکس کی پرفارمنس بہتر ہوتی جائے گی لیوی نیچے آجائے گی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بہت کوششیں کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر
قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں اویس لغاری نے خود میں
کرونا وائرس کی علامات ہونے کاانکشاف کر دیا ہے ابھی خود کو چیک نہیں کرایا لیکن
کرونا ہونے کی علامات موجود ہیں سوالات کے لیے تیار ہو کر ایا تھا بیمار ہوں اس حوالے سے سپیکر کو اگاہ کر دیا تھا اتنا وقت نہیں تھا کہ کسی اور کو وقفہ سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار کرتا جس پر ڈپٹی سپیکر
قومی اسمبلی سید مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ اپ ہمیں ڈرا رہے ہیں کہ اپ کو
کرونا کا مرض ہو گیا ہے۔
(جاری ہے)
اویس لغاری نے کہا کہ نہیں میں نے تو یہ کہا ہے کہ مجھ میں
کرونا کی علامات پائی جا رہی ہیں سوالات کے جواب دینے کے لیے خود ایوان میں اگیا ہوں میں
پارلیمنٹ کے احترام میں یہاں اگیا ہوں اجلاس میں رکن
اسمبلی شائستہ خان نے کہا ہے کہ 22 تاریخ کو بل آتے ہیں 28، 29 تاریخ بل ادا کرنے کی تاریخ ہوتی ہے اویس لغاری نے کہا کہ میں
پارلیمنٹ کے احترام میں آیا ہوں ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آپ جواب دیں,،آپ موجود ہیں،اراکین
اسمبلی نے کہا کہ ان کو واپس بھیجیں اور یہ ٹیسٹ کروائیں ڈپٹی اسپیکر نے اویس لغاری کو ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی اویس لغاری جاتے ہوئے عمر ایوب کے پاس گئے اور ہاتھ ملانے کے لئے آگے کردیا عمر ایوب خان نے بھی کھڑے ہو کر ہاتھ ملانے کے لئے آگے کیاتاہم اویس لغاری نے اپنا ہاتھ واپس کردیا اور ہاتھ ملائے بغیرایوان سے باہر چلے گئے اجلاس میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے
گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہینئی
گیس پائپ لائن میں نہیں ڈالی جاسکتی ہیاضافی کنکشن دیں گے تو اس وقت جو
گیس فراہم کررہے ہیں وہ نہیں فراہم کر پائیں گیامپورٹڈ
گیس جس بھاؤ آتی ہے اس پر خریدنے کے لئے کوئی تیار نہیں ایل این جی ضرورت سے زیادہ ہے۔
ہم پیڑول
ڈالر میں خریدتے ہیں اور روپے میں بیچنے ہیں
ڈالر اور روپے میں ایک بیلنس قائم ہوگیا ہے،مئی سے آج تک 47 روپے 54 پیسے
تیل کی قیمت کم ہو چکی ہیلیوی اس وجہ سے ہے کہ ہم ٹیکس نہیں دیتے جیسے ٹیکس کی پرفارمنس بہتر ہوتی جائے گی لیوی نیچے آجائے گی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بہت کوششیں کی جارہی ہیں اسمگلنگ ہورہی ہے، لیکن اسمگلنگ بتدریج کم ہو رہی ہیاسمگلنگ سے فائدہ صرف اسمگر کو ہوتا ہے،انہوں نے کہا سرکار کی ایک ٹیکس رجیم ہے،اس کے مطابق ہر ایک کو قواعد و ضوابط کے مطابق جو بھی چیز ہے وہ لانی ہیقواعد و ضوابط کے مطابق جو ٹریڈ کرے گا وہ ٹریڈر ہیاسمگلنگ کا دفاع نہ کیا جائے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ فوجداری قوانین میں بہت عرصے سے بڑے ریفارمز نہیں ہوئیں پہلے فیز میں کریمنل پروسیجر
کورٹ میں ایک جامع پیکج مرتب کیا ہے جو کابینہ میں جارہا ہیٹرائل کی ٹائم لائن بھی اس پیکج میں شامل ہیایک اچھا قانون ہم دیں گیقانون سازی میں آپ کی سنجیدگی ہونی چاہئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جو جو آرڈیننس نگران دور میں آئے وہ ایوان میں پیش کر دیئے گئیجو چیزیں آپ کو درست لگیں وہ ضرور آگے چلیں گی جن پر اتفاق رائے نہیں ہوتا وہ لیپس ہو جائیں گی یا آپ انہیں مسترد کردیں گیایسے قوانین جن پر صوبوں یا لوگوں کے تحفظات ہیں ان پر بات ہوگی۔