علی امین گنڈا پورکا افغانستان سے خود بات کرنے کا بیان زہرقاتل ہے، وزیردفاع
جمعرات 12 ستمبر 2024 18:14
(جاری ہے)
گانہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور حکومت میں اپوزیشن کودیوار سے لگایاگیا، پی ٹی آئی دور حکومت میں اپوزیشن کو صعوبتوں کاسامنا کرناپڑا، قومی اسمبلی کے ماحول کو بہتر رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ماحول کو خود خراب کیا جارہا ہے آج وزیراعلی خیبرپختونخوا کابیان آیا ہے کہ ہم خود افغانستان سے مذاکرات کریں گے، وزیراعلی نے کس حیثیت میں افغانستان سے مذاکرات کا عندیہ دیا، یہ فیڈریشن کے اوپر براہ راست حملہ ہے، کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتا، یہ اس ملک کے لیے زہر قاتل ہے جس راستے پر وزیراعلیٰ خود چل رہے ہیں اور ساتھ اپنی پارٹی کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں، ملک کی سلامتی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے داؤ پرلگایاہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جو روایت رکھی ہے اس پر مستقبل میں بھی عمل ہونا چاہیے، اس روایت کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔آڑٹیکل 6 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں واحد ممبر ہوں اس پارلیمنٹ کا جس پر یہ آرٹیکل لگا تھا، میں نے ایف آئی اے کے دفتر میں پیشیاں بھگتی، یہاں پر اس پوری کابینہ کے لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ماضی میں پروڈکشن آرڈر نہ جاری کرکے آئین اور قانون کی تعظیم نہیں کی، اس کو محترم نہیں سمجھا، میں یہ باتیں تلخی کے لیے نہیں کررہا بلکہ یاد دہانی کے لیے کررہا ہوں، ہم سیاست دانوں کی یاداشت بڑی کمزور ہوتی ہے، جناب اسپیکر اگر یہ ایوان ہم نے چلانا ہے تو جو روایت ہم نے قائم کی ہے اس پر عمل ہونا چاہیے، اسد قیصر صاحب نے جو روایت قائم کی اس پر عمل نہیں ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز افغانستان سے مذاکرات کیلیے اپنا وفد بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔علی امین گنڈاپور نے وفد بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات کرکیجوخون بہہ رہا ہیاسے روکیں گے، انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ ایپکس کمیٹی میں متعدد بار وفد بھیجنے کی درخواست کی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ سیاسی کارکن جب مظالم اورناروا سلوک کی داستان سناتاہے تو ان کی اپنی تکریم متاثرہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی کارکن کو ظلم اورزیادتی پر سر اونچا کر کے اس کوسہنا اور برداشت کرنا چا ہیے اوردعاکرنی چاہیے کہ یہ سلسلہ بندہو ، اگریہ سلسلہ جاری رہتا ہے تواس سے ،ملک ،آئین، قانون اورایوان کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب کی ہمشیرہ کورات کے 12 بجے ہسپتال سے گرفتارکیاگیاتھا، اسی طرح نوازشریف، شہبازشریف اورمسلم لیگ ن کے ارکان اوررہنمائوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی گئیں انہوں نے کہاکہ قانون سازی کیلئے ہم ان کے گھروں میں بھی گئے ہیں ، ہم نے ان کے ساتھ تعاون کیا ہے، یہ لوگ ہمیں اس کاطعنہ آج بھی دے رہے ہیں مگر کیا یہ لوگ ایسا کرسکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لئے کامرس کے طلباء کو کردار ادا کرنا ہوگا، مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں: عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کپتان نہیں تو پاکستان نہیں کے ایجنڈے پر قائم ہے ، شرجیل میمن
-
اساتذہ کی محنت سے ہی قوم کا مستقبل شاندار بنتا ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
مسلم لیگ ن کو سوچنا چاہے آئینی ترامیم بعد میں ان کے ہی گلے پڑ جائے گی،مفتاح اسماعیل
-
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اسپین وام میں آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
-
کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہی: وزیرِ اعلیٰ سندھ
-
پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے پر فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
-
اسپیکرقومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
پی ٹی آئی نے بار بار ثابت کیا ہے کہ ان کے فیصلے ملک دشمن ہیں، سعید غنی
-
شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، شیری رحمان
-
ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سندھ حکومت نے کافی کام کیا ہے، مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.