Live Updates

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس پر دشمن کی میلی نظریں ہیں، یہودی لابی سرگرم ہے ، عائشہ گلالئی

جمعرات 12 ستمبر 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) تحریک انصاف گلالئی  کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس پر دشمن کی میلی نظریں ہیں،پاکستان میں یہودی لابی سرگرم ہے جو علیحدگی پسند ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ، بانی پی ٹی آئی کے ذریعے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو اقتدار میں لایا گیا، وزیراعلیٰ کے پی کے صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے جلسے جلوس کھیل رہے ہیں، ملک کیلئےبلا تفریق احتساب ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اپنے صوبے کے عوام کی مشکلات کا ذرا سا بھی خیال نہیں ہے، وہ جلسے جلوس کھیلنے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گولڈ سمتھ خاندان کے بارے میں تو اسرائیلی اخبار نے بھی کہا ہے کہ عمران خان اسرائیل اور پاکستان کے درمیان بڑے اچھے تعلقات قائم کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی غریب عوام کے وسائل جلسوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں، کیا یہ پیسے ہمارے قبائلیوں کو نہیں دے سکتے، عوام کو میں کہتی ہوں کہ ابھی بھی جاگ جائو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات